ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / گجرات سمندر کے قریب دو پاکستانی کشتیاں ضبط 

گجرات سمندر کے قریب دو پاکستانی کشتیاں ضبط 

Sun, 03 Jul 2016 11:33:03  SO Admin   S.O. News Service

بھج2جولائی(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا)بارڈر سیکوریٹی فورسز(بی ایس ایف)نے ہندوستان پاکستان حد سے لگے ہرامینالا میں واقع کریک علاقے سے دو پاکستانی کشتیاں ضبط کی ہیں جبکہ اس پر سوار مچھوارے بھاگ گئے۔بی ایس ایف کے ایک اہلکار نے کہاکہ کل شام میں گشت کے دوران ہم نے ان پاکستانی ماہی گیروں کی دو لاوارث کشتیاں ضبط کیں جوکچچھ ضلع میں ہندوستان پاکستان سرحد سے بھارتی علاقے میں400میٹر اندر تک داخل ہو گئے تھے۔افسرنے بتایا کہ دو چھوٹی لکڑی کی کشتیوں کے ساتھ ہی مچھلی پکڑنے کے نیٹ ورک، برف باکس اور تازہ پکڑی گئی مچھلیاں ضبط کی گئی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ایسا ظاہر ہوتا ہے کہ کشتی پر سوار مچھوارے بی ایس ایف کی ٹیم کے موقع پرپہنچنے سے پہلے ہی فرارہوگئے۔جہاں سے کشتیاں ضبط کی گئی ہیں وہ مقام سرحدی چوکی سے13کلومیٹردورواقع ہے۔اس سے پہلے مئی میں بی ایس ایف کی ٹیم نے کچھ میں کوٹیشور کے پاس سے18پاکستانی ماہی گیروں کو دو کشتیوں کے ساتھ تب پکڑا تھا جب وہ بھارتی آبی حدود میں مچھلی پکڑتے پائے گئے تھے۔


Share: